• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین کارکردگی پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین کیلئے عید بونس

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی ٰکی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملازمین کو بہترین کارکردگی پر عید بونس کی فراہمی کردی گئی اس سلسلے میں کمشنر مریم خان ،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ایک تنخواہ بطور بونس کا چیک ملازمین کو دیا۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب ہوئی ، اس موقع پر کمشنر مریم خان ،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میاں راشد اقبال نے تقریب کی صدارت کی جبکہ سی ای او شاہد یعقوب نے عملہ صفائی کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ 24 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ریکارڈ مدت میں کلیئر کیاگیا۔
ملتان سے مزید