• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنما صائمہ عامر خان کی جانب سے عافیت اولڈ ایج سنٹر میں بے سہارا بزرگوں کے اعزاز میں عید ملن ظہرانہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) صوبائی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خواتین وِنگ صائمہ عامر خان کی جانب سے عافیت اولڈ ایج سنٹر میں بے سہارا بزرگوں کے اعزاز میں عید ملن ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،صائمہ عامر نے دن بزرگوں کے ساتھ گزارا۔ ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے لئے کھانے کا بھی اہتمام کیا، صائمہ عامر خان کا کہنا تھا کے بزرگ ہمارے معاشرے کا انمول سرمایہ ہیں ہمیں اپنے بزرگوں کا احترام کرنا چائے،اس موقع پر مسز تسلیم اشتیاق، ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر نند لال ،شاہد محمود انصاری، عادل محمود انصاری ،چوہدری منصوربھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید