• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالغفار لہڑی کی قیادت میں وفد نے ارباب عبدالظاہر کے جنازے میں شرکت کی

کوئٹہ(پ ر)ملک عبدالغفار لہڑی کی قیادت میں وفد میر محمد قاسم کرد، حافظ عبدالقدیر لہڑی، حاجی نصیر اللہ لہڑی، محمد یوسف لہڑی، حاجی محمد اسحاق لہڑی و دیگر نے گزشتہ روز ارباب عبدالظاہر کاسی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواب عبدالظاہرکاسی ایک سینئر سیاستدان و قبائلی شخصیت تھے صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم ایک کہنہ مشق شخصیت کے حامل تھے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں ہو گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید