• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر شہر کی صفائی اور ستھرائی کے لئے مختلف اداروں کا اجلاس

گوادر ( نامہ نگار) گوادر شہر کی صفائی اور ستھرائی کے حوالے سے گزشتہ روز گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے ) کے معاونت سے بلد یاتی نمائندوں ، سول سوسائٹی اور مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں کا اجلاس جی پی اے ہیڈ آ فس میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عابد رحیم سہرابی نے کی۔ اجلاس میں ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین بابو گلاب، جی پی اے کے چیئرمین دوستین جمالد ینی، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آ فسیر محمد جان رضا، چائنا اوور سیز پورٹ ہینڈ لنگ کمپنی کے انجینئر با با داداللہ، جی پی اے کے داؤد کلمتی، فش ہاربر کے انچارج انجینئر منیر بانا، پی پی ایچ آ ئی کے صابر حیاتان، میونسپل کمیٹی کے کونسلران شاہد اسحاق، سید گوادری، پر یس کلب کے سابق صدر بہرام بلوچ اور سو ل سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے گوادر شہر کی خوبصورتی کے لئے اپنے تجا ویز پیش کئے اس ضمن میں سب سے پہلے صفائی آ گاہی مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ شہر کے مختلف مقامات پر صفائی و ستھرائی کےلئے بینرز آ ویزاں کئے جائیں گے اور ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ گوادر شہر کی صفائی اور ستھرائی کے لئے تمام ادارے میونسپل کمیٹی گوادر کی معا ونت کر ینگے۔ میونسپل کمیٹی گوادر اپنے جملہ اراکین سے مشاورت کر نے کے بعد 23جولائی تک اپنی سفا رشات پیش کر ے گی ۔ اجلاس میں تمام شرکاء کا کہنا تھا کہ گوادر ہم سب کا شہر ہے اور اس کی صفائی اور ستھرائی کی ذمہ داری میونسپل کمیٹی کے ساتھ ساتھ شہر یوں کا بھی ہے گندگی کے ڈھیر اور کچھرے کی بھر مار نے سے شہر کا ما حول خراب ہو تا جارہا ہے جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی متاثر ہے بلکہ مختلف وبائی امراض بھی پھوٹ پڑ ے ہیں صفائی اور ستھرائی مہم کی کامیابی شہر یوں کی معاونت کے بغیر ناممکن ہے شہریوں کو بھی اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف کرنا ہوگا۔
تازہ ترین