• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاقوں کی بڑھتی وجہ خواتین کا بے صبر اور خودمختار ہونا ہے، سعدیہ فیصل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی، اداکارہ سعدیہ فیصل کا ماننا ہے کہ معاشرے میں طلاقوں کے بڑھتے رجحان کے پیچھے خواتین کا ماضی کے مقابلے میں بے صبر اور خود مختار ہو جانا ہے۔

اداکارہ سعدیہ فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا ہے۔

اداکارہ کا اس دوران بتانا تھا کہ کراچی کے لوگ چھیڑ چھاڑ نہیں کرتے، کراچی کے لوگ بہت اچھے ہیں، لاہور کے لوگ چھیڑتے ہیں۔


سعدیہ فیصل کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں آ کر موبائل استعمال کرنے سے ڈرتی ہوں کیوں کہ یہاں موبائل چھن جانا ایک عام بات ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے فلم کی تو کہا گیا کہ مجھے میری والد کی وجہ سے انڈسٹری میں کام مل رہا ہے مگر ایسا نہیں ہے، جب آپ میں صلاحیتیں ہی نہیں ہوں گی تو آپ انڈسٹری میں کام نہیں کر سکتے اور نہ آپ کو کام کی آفرز آتی ہیں۔

سعدیہ فیصل نے انٹرویو کے دوران شکوہ کیا کہ میری والدہ کو آج تک کوئی ایوارڈ نہیں ملا ہے، اُنہیں ایوارڈ دیا جانا چاہیے۔

پوڈ کاسٹ کے دوران سعدیہ فیصل نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر بھی بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی لڑکا اور لڑکی کے درمیان نہیں ہوتی بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے، ہم انگریز نہیں ہیں، ہمارے معاشرے میں لڑکا لڑکی بعد میں اور دو خاندان آپس میں پہلے ملتے ہیں۔


انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب خواتین زیادہ خود کفیل اور بے صبر ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے شادیاں اب جلدی ختم  ہو جاتی ہیں۔

سعدیہ فیصل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اب لڑکیوں سے برداشت ختم ہو گئی ہے، لڑکیاں جب زیادہ کماتی ہیں تو اُن میں خودمختاری کے سبب برداشت ختم ہو جاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید