• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شدید گرمی کے دوران 12 سے 14 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری

---فائل فوٹو

---فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

رات دو بجے کے بعد بھی متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری، کیماڑی، سرجانی، بلدیہ ٹاون اور  اورنگی میں 12 سے 14 گھنٹوں جبکہ گذری، کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد،  قیوم آباد اور شادمان  میں بھی 10 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اسی طرح ملیر، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بھی 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی الیکٹرک کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

قومی خبریں سے مزید