پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے 6 ممبران نے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا۔
رکن پی بی سی شفقت محمود چوہان سمیت 6 ممبران کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط بھجوایا گیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امید ہے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری میں سینیارٹی کو مدِنظر رکھا جائے گا۔ الجہاد ٹرسٹ کیس میں ججز سنیارٹی کا اصول طے شدہ ہے، جس میں فیصلے کو بتدیل نہیں کیا گیا۔
خط کے متن کے مطابق اگر سینئر ترین جج چیف جسٹس کےعہدے کے اہل نہیں سمجھا جائے گا تو بطور جج ان کے منصب پر سوال اٹھے گا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ سینئر ترین جج کےلئے سنیارٹی کے اصول سے انحراف ٹھوس شواہد کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔