کراچی کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، بجلی کے تعطل نے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی متاثر کیا ہے۔
اورنگی، کورنگی، کیماڑی، لیاری، ملیر، گڈاپ، لیاقت آباد، گارڈن، ناظم آباد، سرجانی، نیوکراچی، بلدیہ ٹاون سمیت کئی علاقے 12 سے 14 گھنٹے بجلی سے محروم ہیں۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور 70 فیصد کراچی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق لوڈ شیڈنگ وہاں کی جارہی ہے، جہاں سے بل نہیں بھرے جاتے یا پھر بجلی چوری ہوتی ہے۔