• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا مہنگائی، لوڈشیڈنگ کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج بروز اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم 2800ارب روپے بغیر استعمال کے بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں جو حکومت کی نا اہلی ہے، اس وقت ملک شدید گرمی اور سخت موسم سے گزر رہا ہے، اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پورے ملک میں ہو رہی ہے، آج کل بجلی کے بل نہیں بلکہ لوگوں کے گھروں میں بم آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے نام پر عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالا جاتا ہے، ہماری قسمت کے فیصلے کرنے والے قوم کی قسمت سے کھیل رہے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید