• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار 30 ستمبر سے ایک ماہ کیلئے چھٹی پر ہوں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک رخصت منظور کر لی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار (اسٹیبلشمنٹ) اعجاز احمد نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹیوں کے دوران ان کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کے دوران جسٹس بابر ستار نے صرف ایک ماہ چھٹی کی اور ایک مہینہ انہوں نے مقدمات کی سماعت کی تھی۔
ملک بھر سے سے مزید