کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس جمعرات کے روز زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی چائنیزٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں داخلے برائے سال 2025ء کی منظوری دی گئی جس کے مطابق داخلوں کا آغاز اکتوبر2024 ء کے آخری ہفتے سے ہوگا اور اس سال سے جامعہ کراچی میں موجود اسکالرشپس کی تفصیلات کو بھی پراسپیکٹس کا حصہ بنایاجائے گا۔ اس موقع پر انچارج اسٹوڈنٹس فائنینشل ایڈ آفس جامعہ کراچی ڈاکٹر ذی اسماء حنیف خان نے اراکین کو بتایا کہ جامعہ کراچی میں اسکالرشپس کی اچھی تعداد موجود ہونے کے باوجود طلبہ اس کے حصول کی کوشش نہیں کرتے۔