اسلام آباد (آئی این پی ) آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، سپریم کورٹ 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت پیر کو کرے گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔