• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اہم ٹال ٹیکس میں اضافہ کرنے کی اجازت

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت مواصلات نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو نیشنل ہائی وے اور موٹرویز کے اہم مقامات پر ٹال ٹیکس کی فیسوں میں یکم اکتوبر سے اضافے کی اجازت دے دی ہے۔ نیشنل ہائی وے کے مختلف حصوں پر ٹیکس وصولی میں 20 روپے سے 100روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے پشاور موٹروے پر اضافہ 200 سے 500 روپے تک۔ لاہور سے عبدالحکیم موٹروے پر 200 سے ایک ہزار روپے تک۔ پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، ملتان موٹروے پر 200سے ایک ہزار روپے تک۔ ملتان سکھر موٹروے پرڈیڑھ سو روپے سے ہزار روپے تک۔ ڈی آئی خان سے حکلہ تک 30روپے سے سو روپے تک اور حویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر 50روپے سے ڈھائی سو روپے تک اضافہ شامل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید