• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی چوری کے خلاف للی برج پر آپریشن صوبائی مشیرنجمی عالم کے خلاف نہیں تھا،واٹر کارپوریشن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ پانی چوری کے خلاف للی برج پر کیا گیا آپریشن صوبائی مشیر سید نجمی عالم کے خلاف نہیں تھا جمعے کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق للی برج پر سب سوائل کے نام پر میٹھا پانی چوری کرنے والے معاملے پر واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا تھا کہ للی برج پر سب سوائل کے نام پر یومیہ ایک لاکھ گیلن میٹھا پانی چوری کیا جارہا تھاللی برج پر کیا گیا آپریشن صوبائی مشیر سید نجمی عالم کے خلاف نہیں بلکہ پانی چوروں کے خلاف تھا مگر سوشل میڈیا پر صوبائی مشیر کا نام چلایا گیا تھا جس سے واٹر کارپوریشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ملک بھر سے سے مزید