• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) خانہ کعبہ کے کلیدی مالک اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کے 109ویں جانشین شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے۔۔ کعبہ کے متولی ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی جو کہ خانہ کعبہ کے چیف متولی تھے، کل جمعہ کی شام مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز فجر مسجدالحرام میں ادا کی گئی، تدفین مکہ مکرمہ کے جنت المعلی قبرستان میں ہوئی. واضح رہے کہ کعبہ کی چابی اس کا دروازہ بدلنے کے باوجود تبدیل نہیں ہوتی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے مطابق خانہ کعبہ کا اگلا کلید بردار بھی الشیبی خاندان سے ہوگا اور رہے گا۔
دنیا بھر سے سے مزید