• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون سازی کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس،10 ایجنڈوں کا جائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات قانون ملک صہیب احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت قانون سازی و نجی کاری کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں ہوا ، اجلاس میں کابینہ کمیٹی کو بھیجے گئے 10 ایجنڈوں کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 میں ترمیم اور پنجاب میں سب انسپکٹر اور انسپکٹر کو بھرتی کرنے کے رولز کا جائزہ لیا گیا. پنجاب ایکسپلوسیو رولز 2024 اور وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو ایکٹ 2023 کے لیگل ڈرافٹ کا جائزہ بھی لیا گیا . پنجاب فرانزک ایکٹ 2024 کا بھی جائزہ لیا گیا ، نیشنل ہائی وے، ٹریفک پولیس، موٹروے پولیس اور پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو پپلک گاڑیوں کی فٹنس کو چیک کرنے کا اختیار دینے کا جائزہ و منظوری دی گئی.یونیورسٹی آف واہ کینٹ کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سرچ کمیٹی کو سفارشات کا جائزہ و منظوری دی گئی ۔
لاہور سے مزید