• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل، بجٹ آج منظور ہونے کا امکان

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل ، بجٹ آج منظور ہونیکا امکان، 40 وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے 8883 ارب روپے سے زائد مالیت کے 133 مطالبات زر منظور کر لئے گئے ۔ 

کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد ،سپیکر سردارایاز صا دق نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کی ۔ 

وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب نے مطالبات زر ایوان میں پیش کئے۔جمعرات کو سات وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد کر دی گئیں۔

قومی اسمبلی نے دو روز کے دوران 6165 ارب روپے سے زائد کے 103 مطالبات زر کٹوتی کی تحاریک کے بغیر منظور کیے جبکہ سات وزارتوں و ڈویژنوں کے 2860 ارب روپے سے زائد کے 30 مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک مسترد کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید