• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی قیادت میں آج کل بےحساب لیڈرز ہیں، خواجہ آصف

 
خواجہ آصف : فوٹو فائل
خواجہ آصف : فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں آج کل بےحساب لیڈرز ہیں۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کبھی وہ کہتے ہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، اب ان کے دل میں پاکستان اور فوج سے محبت ٹھاٹھیں مار رہی ہے۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقلیتوں پر مظالم کے بارے میں مذمتی قرارداد پر مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپریشن عزم استحکام کسی اور کی نہیں ہماری ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جب صوبوں کو امن و امان کی ضرورت پڑتی ہے تو صوبوں کو خرچ اٹھانا چاہیے، یہ اپیکس کمیٹی میں طے ہے، جلد عملدرآمد ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید