• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب خود ڈکٹیٹرشپ کی ڈائریکٹ پیداوار ہیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمر ایوب خود ڈکٹیٹر شپ کی ڈائریکٹ پیداوار ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ میں خود یا پیپلز پارٹی کی قیادت قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین سے متعلق بینیفشری نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری نے جیل سے پاکستان کے خلاف تحریک نہیں چلائی جبکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہن نے ایمنسٹی اسکیم لی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے کبھی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں لیا، ہم نے پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب قوانین سے پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کو فائدہ نہیں ملنا، عمر ایوب کو پتہ نہیں کہ ہماری پارٹی میں کوئی بھی نیب کا بینیفیشری نہیں۔

قومی خبریں سے مزید