لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال جاری ہے۔ ڈاکٹر وں کو دیا جانے والا حکومتی الٹی میٹم آج ختم ہو رہا ہے جبکہ وائے ڈی اے اور نرسز نے حکومتی ڈیڈ لائن کو مسترد کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ ایک روزقبل محکمہ سپیشلائیز ہیلتھ کیئر میں دونوں صوبائی وزراء کی زیر صدارت جلاس ہوا تھا جس میں وزراء ہیلتھ نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور نرسز کو آج 24جون کو ڈیوٹیوں پر واپس آنے اور او پی ڈیز کھولنے کی ہدایت دی ، ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ،ریڈیالوجی سمیت پیتھالوجی کے شعبہ جات بھی بندپڑے ہیں۔