لاہور (خبرنگار ،خصوصی رپورٹر) ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر/کمانڈر مظہر اقبال نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جہاں انہوں نے طلبہ کی آگاہی کے لیے " منشیات پر کنٹرول کے لیے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے قیام اور تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی تمام تر زمہ داری افغانستان پر نہیں ڈالی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ غربت، بیروزگاری اور ذہنی دباؤ لوگوں کو منشیات کے کاروبار اور استعمال کی طرف راغب کر رہے ہیں جبکہ نوجوان نسل اس کا سب سے بڑا شکار بن رہی ہے۔ڈی جی نے تشویش ظاہر کی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین الارم ہے اور اس کے سدباب کے لیے منتظمین، اساتذہ اور والدین کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔