لاہور(شوبز رپورٹر) الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی طرف سے ”شام موسیقی“ کا انعقاد کیا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین الحمراء رضی احمدنے کہا کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ ٗ جو موسیقی کے علم و فن کا خزانہ بن چکی ہے ٗسماج کے دامن پر اپنا اثر گہرا کر رہی ہے۔