ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اور بائیوٹیکنالوجی کے زیر اہتمام "کپاس کی پیداوار کسانوں کے لیے منافع بخش کاروبار" کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف خان نےکپاس کی افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کپاس پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کے بغیر ہمارا گزارا ممکن نہیں۔ ڈاکٹر مقرب علی نے کہا کہ جدید زرعی طریقوں کے ساتھ چلنا ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ ہمیں کم سے کم کیمیکلز استعمال کرنے اور مختلف پیسٹ مینجمنٹ آپشنز پر غور کرنا ہوگا۔ڈاکٹر ذوالقرنین خان نے کنونشنل بریڈنگ کے ساتھ جدید پلانٹ بریڈنگ ٹولز پر حاضرین کی توجہ مرکوز کروائی اور کہا کہ ہمیں جدید دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا اور ٹیکنالوجی ایڈوانسمنٹ پر فوکس کرنا ہوگا،ڈاکٹر آکاش فاطمہ نے کپاس اور سویابین کی انٹرکراپنگ پر آگاہی دی ،فرقان احمدنے یونیورسٹی کے کاٹن بریڈنگ پروگرام کے بارے میں بتایا کہ وہ جامع طور پر کاٹن بریڈنگ پروگرام پر کام کر رہے ہیں اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نےکہا کہ ہمیں عزم کے ساتھ کپاس کی بحالی پر کام کرنا ہے اور یونیورسٹی کو اپنا کردار ہر حال میں ادا کرنا ہے اور نئی معلومات کو کسانوں تک پہنچانا ہے۔