• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے، میری زندگی بدل گئی ہے: فیروز خان

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکار و ماڈل فیروز خان نے دوسری شادی کے تجربے سے متعلق بات کی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ میں جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار فیروز خان کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں گویا وہ کسی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جہاں اُنہیں میڈیا نے گھیر لیا ہے۔

صحافی کی جانب سے دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا ہے کہ ’الحمداللّٰہ شادی کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے، میں بہت خوش ہوں، زندگی بدل گئی ہے۔‘


فیروز خان کا مزید کہنا ہے کہ میں دعا کرتا ہوں کہ سب یہ خوبصورت عمل کریں اور اسے بہترین انداز میں نبھائیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے، اداکار کی دوسری اہلیہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں جن کا نام زینب ہے۔

فیروز خان کی پہلی شادی علیزا سلطان سے ہوئی تھی جن سے اداکار کے دو بچے، ایک بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید