• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سپریم کورٹ کا مدارس کے طلبہ کو فوج میں بھرتی کرنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی سپریم کورٹ نے الٹرا آرتھوڈکس مدرسے کے طلبہ کو فوج میں بھرتی کرنے کیلئے قانونی مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت الٹرا آرتھوڈکس مدرسے کے طلبہ کو فوج میں شامل کرنے کیلئے قانونی مسودہ تیار کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی الٹرا آرتھوڈکس مدرسے کے طلبہ فوج میں لازمی شمولیت کیلئے مستثنیٰ تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ ایک حساس وقت پر آیا ہے جب غزہ میں جنگ نویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے جس میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید