• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ویو پر زیر تعمیر عمارت سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ساحل تھانے کی حدود سی ویو لین نمبر 1 میں واقع زیر تعمیر بنگلے سے 60سالہ نصیب خان ولد طور خان کی تشدد زدہ لاش ملی جسے تیز دھار آلے سے نشانہ بنا کر قتل کیا گیا،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختون خواہ کی وادی سوات سے تھا اور گذشتہ 2 ماہ سے مذکورہ بنگلے میں چوکیداری کررہا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید