گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات کے 500 دیہاتوں کو دریائے چناب کے سیلاب سے شدید خطرات لاحق ہیں، مون سون کے موسم میں زائد بارشوں کے امکانات کے پیش نظر گجرات کے 500 سے زائد دیہاتوں کے وجود کو دریائے چناب کے پانی سے شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، ان دیہاتوں کو سیلابی پانی سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کام کر رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ برسات کے مہینوں میں ان دیہاتوں میں قیام پذیر افراد کو کسی محفوظ جگہ منتقل کر دیا جائے ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس سال سیلاب سے بچاؤ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، خصوصاً ٹھوکروں کو مضبوط کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ۔