• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی مارکیٹو ں میں ڈالر اور سونا سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 278.50 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے 278.70روپے سے کم ہو کر 278.55 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4 پیسے کی کمی سے 277.70 روپے سے کم ہو کر 277.66 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے280.32 روپے سے کم ہو کر 280.27 روپے ہو گئی ہے۔ادھر عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید