• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف کلکٹر آف کسٹم نارتھ سیما بخاری کو ممبر ایف بی آر کا اضافی چارج

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر نے 25جون 2024کو نوٹیفیکیشن نمبر 1553-C-I/2024جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف کلکٹر آف کسٹمز(نارتھ)مس سیما رضا بخاری پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 21کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر کے عہدے کا لک آفٹر چارج دیدیا گیا ہے۔ وہ چیف کلکٹر کسٹمز نارتھ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی انہیں ممبر ایف بی آر کا چارج اشہد جواد کی جگہ دیا گیاہے۔ جو 26جون سے 5جولائی تک رخصت پر گئے ہیں۔ ایک اور نوٹیفیکیشن نمبر 1559-IR-II/2024 کے مطابق مس حنین سیف ان لینڈ ریونیو سروس بنیادی سکیل 18نے سیکنڈ سیکرٹری ایڈمن پول ایف بی آر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید