• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات، امیگریشن ایشو کی اہمیت بڑھ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدارتی انتخابات میں امیگریشن ہمیشہ اہم ایشو رہا ہے تاہم اس بار اس کی اہمیت کچھ زیادہ بڑھ گئی ہے۔

امریکا کے ڈیموکریٹ صدر جوبائیڈن اور ان کے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعہ کی صبح ہونے والے مباحثے میں چند بڑے ایشوز میں سے ایک امیگریشن رہے گا، اٹلانٹا میں ہونے والے اس پہلے مباحثے میں جوبائیڈن کی کوشش ہوگی کہ وہ امیگرینٹس کو یقین دلائیں کہ وہی ان کے مسیحا ہیں۔

امیگریشن کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے دور صدارت میں امیگرینٹس خصوصاً مختلف ممالک کے مسلمانوں کیخلاف سخت رویہ اپنا چکے ہیں، حد یہ ہے کہ انہوں نے مختلف ممالک سے آکر امریکا میں آباد ہونے والے ان گھرانوں کو بھی نہیں بخشا جن کی اولادیں رکن کانگریس بن گئیں۔

جو بائیڈن اب تک امیگریشن کے امور پر 530 ایگزیکٹو ایکشن لے چکے ہیں جو کہ ٹرمپ دور سے کہیں زیادہ ہیں۔

امریکا سمیت برطانیہ اور یورپ میں دائیں بازو کی ہوا چلنے کے سبب امکان ہے کہ ٹرمپ امیگریشن پر سخت موقف اپنا کر اپنا ووٹ بینک مضبوط کریں گے جبکہ بائیڈن اپنی حالیہ پالیسیوں کو پیش کرتے ہوئے امیگرینٹس کے ووٹ اپنے حق میں یقینی بنانے کا مقدمہ لڑیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید