چین نے مشرق وسطیٰ میں بلا تاخیر جامع جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے مشرق وسطیٰ میں بلا تاخیر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بلا تاخیر جامع جنگ بندی کی ضرورت ہے، علاقائی کشیدگی ختم کرنے کا راستہ اسرائیل، فلسطین دو ریاستی حل ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین یوکرین تنازع کے حل کے لیے کام کرتا رہا ہے، چین نے روس کی جنگ سے فائدہ اٹھانے کے لیے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام نہیں کیا۔