امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف اسرائیل کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
پنٹاگون کے اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب گیلنٹ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
لائیڈ آسٹن نے گزشتہ روز دو بار اسرائیلی وزیر دفاع سے لبنان کی صورتحال پر بات کی اور کہا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف اسرائیل کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، امریکا خطے میں امریکی افواج اور تنصیبات کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔
لائیڈ آسٹن نے مزید کہا کہ ایران اور ایرانی حمایت یافتہ پراکسیز کو صورتحال بگاڑنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔