• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کو شیلڈ سے نوازا گیا

کوئٹہ (خ ن)گورنر ہاوس بلوچستان کی وہ منفرد اور تاریخی عمارت ہے جہاں گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے ہزاروں درختوں اور پودوں کو محفوظ رکھنے کے ساتھ نایاب پرندوں کی دیکھ بھال اور باقاعدگی سے خوراک کی فراہمی کا بندوبست بھی کیا جاتا رہا، جس میں برطانوی دور کے چیف کمشنر صوبہ (برٹش بلوچستان) کے چیف کمشنرز/اے جی جی سے لیکر قیام پاکستان کے بعد گورنر صاحبان کے علاوہ ملٹری سیکرٹریز، پرنسپل سیکرٹریز دیگر آفیسرز اور خاص طور پر مالی نے قابل تقلید اور گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ اسی تناظر میں پاکستان پاورٹی ایولیوایشن فنڈز (PPAF) نے ورلڈ اینوائرونمنٹ ڈے کی مناسبت سے کوئٹہ میں خصوصی تقریب کے دوران گورنر ہاؤس کوئٹہ کی منفرد خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ملٹری سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کرنل تنویر حسین کو یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا۔
کوئٹہ سے مزید