• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن دھرنے کے شرکاء کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں ،پشتونخوالائرز فورم

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوالائرز فورم نے بلوچستان بار کونسل کی کال پر کامیاب ہڑتال پروکلاء برادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بیان میںکہا گیا کہ بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا ۔ یہ اعلان چمن بار کونسل کی حمایت میں کیا گیا۔ چمن بار نے چمن دھرنے کی حمایت اور دھرنے کے شرکاء کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔پشتونخوا لائرز فورم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 9 ماہ سے چمن میں جاری دھرنے کے مطالبات بالکل برحق اور آئین پاکستان کے عین مطابق ہیں ۔ دھرنے کے شرکا ء کیخلاف مسلح فورسز کا استعمال بنیادی انسانی اور شہری حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، عوام کو روزگار دینا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، چمن کے عوام کو روز گار سے محروم رکھا جارہا ہے لاقانونیت عروج پر ہے چمن دھرنے کے مطالبات کے حق میں ڈسٹرکٹ بار ایسوس ایشن چمن کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان خوش آئند اقدام ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن دھرنے کے شرکا پر مقدمات جھوٹے اور غیرقانونی ہیں ۔ایف آئی آرز کو فوری طور پر ختم اور گرفتار افراد کو رہا کیاجائے ۔
کوئٹہ سے مزید