• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوغی روڈ عبداللّٰہ جان لائن میں بجلی لوڈشیڈنگ ‘ پانی کی سپلائی متاثر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)طوغی روڈعبداللہ جان لائن میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری، علاقے میں قلت آب کامسئلہ شدت اختیارکرگیا، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی سپلائی کے وقت فیڈرپرلوڈشیڈنگ کا ٹائم تبدیل کیا جائے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ طوغی روڈعبداللہ جان لائن میں بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستورجاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔اہلیان علاقہ راشد، محمدارشدودیگر نے کہا کہ صبح سے شام تک بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ،باعث تشویش امریہ ہے کہ جب پانی کی سپلائی کے وقت بجلی بندکردی جاتی ہے جس کی وجہ سے عبداللہ جان لائن وملحقہ علاقوں میں قلت آب کامسئلہ شدت اختیارکرگیا ہے، انہوں نے کہا کہ کیسکوحکام اورواسا انتظامیہ کو صورتحال کے بارے میں متعددمرتبہ آگاہ کیا اوراحتجاج بھی کیامگرکوئی شنوائی نہیں ہوتی،انہوں نے بتایاکہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زندگی اجیرن بن گئی جبکہ واساحکام نے لوڈشیڈنگ کے دوران پانی سپلائی کاوقت مقررکرکے رہی سہی کسرپوری کردی ہے، انہوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی سپلائی کے اوقات کارتبدیل کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید