• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام صوبوں کو انکے وسائل پر اختیار دیا جائے‘ بی این پی عوامی

کوئٹہ(پ ر) بی این پی عوامی کے سینئر رہنما ضلع کوئٹہ کےآرگنائزر لالہ حسن ریکی، ضلع کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان الیاس مینگل، رفیق بلوچ ، محمد علی بلوچ، صدام ریکی، نجیب ریکی، عاطف ملازئی، بلال نوتکزئی، سعید احمد شاہ، منصور شاہ، کامران مینگل، اعظم مینگل و دیگر نے بیان میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار حکمران اپنی روش سے ثابت کررہے ہیں کہ وہ جمہوریت نہیں بلکہ آمریت کی پیداوار ہیں۔ بلوچ قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف قومیتوں کی فیڈریشن ہے جسے مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام صوبوں کو ان کے وسائل پر مکمل اختیار دیا جائے۔ ہم آئین کے تحت اپنے ساحل و وسائل پر اختیار کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ تقریباً 50ارب روپے امن وامان پر خرچ ہوتے ہیں لیکن حاصل کچھ نہیں ہورہا ہے ان پیسوں کو بلوچ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا تو شاید اچھے نتائج برآمد ہوتے۔انہوں نے کہا کہ حکمران منشیات فروشوں، اسمگلروں، قبضہ مافیا، غیرملکیوں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف آپریشن کریں تو زیادہ مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید