• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں چوری، ملزمان ہارڈ ڈسک، ڈیٹا کیبل اور دیگر سامان لے گئے

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کراچی میں رات کے وقت چوری کی واردات ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سسٹمز سے ہارڈ ڈسک، ڈیٹا کیبل اور دیگر سامان لے گئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق ملزمان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کا سرور بھی لے گئے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کلفٹن برانچ پر سیکیورٹی کےلیے گارڈز شفٹوں میں تعینات ہیں۔ کلفٹن برانچ میں ڈی آئی جی آفس، ڈی ایس پی کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن سے کرائم سین یونٹ نے شواہد لیے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق  چوری کی واردات میں ملزمان چھ کمپیوٹر، سی اینڈ سی کی 12 ہارڈ ڈرائیو ساتھ لے گئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے سرور روم کو بھی ملزمان نے نقصان پہنچایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید