اسلام آباد ( آن لائن ) 190 ملین پاونڈ کیس میں چیئرمین نیب کا بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔جمعہ کو چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ ضمانت فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے بر خلاف ہے۔ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا۔عدالت 14 مئی اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیل کو منظور کرے۔ عمران خان ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔