• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں’’اینمی ایجنٹس آرڈیننس ‘‘کا نفاذ باعث تشویش ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ علاقے میں’’اینمی ایجنٹس آرڈیننس ‘‘ کے نفاذ کے منصوبے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔تفصیل کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے چند روز قبل علان کیا کہ وہ کشمیری جو تحریک آزادی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف اینمی ایجنٹس آرڈیننس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس قانون کے تحت کسی کی کم از کم سزا پانچ برس قید ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عسکریت پسندوں کی مد د کے شبہ میں کسی کے خلاف اینمی آرڈیننس ایکٹ کا نفاذ انتہائی تشویشناک ہے ۔ ان یہ انصاف و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ظالمانہ قوانین کا نفاذ آئین میں درج انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید