• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل جنیوا کے سامنے کشمیریوں کا مظاہرہ

جنیوا( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل جنیوا کے سامنے کشمیریوں کا مظاہرہ ، جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56 ویں اجلاس کے موقع پر یوروپ میں بسنے والے کشمیریوں نے اقوام متحدہ انسانی کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انقعاد کیا ، اقوام متحدہ میں کشمیر سے آئے وفود اور یورپ بھر سے کشمیری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیر کے بھارت میں انضمام کی کوشش کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین قرار دیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید