• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک کارکنوں کا اسرائیلی طیارے میں ایندھن بھرنے سے انکار

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی)ترک کارکنوں کا اسرائیلی طیارے میں ایندھن بھرنے سے انکار،ترک سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو بیمار مسافر کے انخلا کیلئے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔ اسرائیل کی قومی ائیر لائن ایل ال نے اتوار کو کہا کہ اس کی وارسا سے تل ابیب کی پرواز کو طبی وجوہات کی بنا پر مسافر کو نکالنے کیلئے ہنگامی لینڈنگ کے بعد انطالیہ ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ال ال نے ایک بیان میں کہا کہ انطالیہ ہوائی اڈے پر ترک کارکنوں نے فلائٹ LY5102 کو اسرائیل کے لئے اڑان بھرنے سے پہلے ایندھن بھرنے سے انکار کر دیا۔ "مقامی کارکنوں نے کمپنی کے طیارے میں ایندھن بھرنے سے انکار کر دیا حالانکہ یہ ایک طبی معاملہ تھا،" مزید بتایا گیا کہ مسافر کو نکال لیا گیا۔ ایئر لائن نے کہا کہ اس کے بعد جہاز یونان کے روڈس کے لیے روانہ ہوا جہاں "اسرائیل جانے سے پہلے یہ ایندھن بھرے گا"۔

دنیا بھر سے سے مزید