• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی فوجی مشقیں، شمالی کوریا نے ایشین نیٹو قرار دیدیا

سیئول (اے ایف پی) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’نیٹو کا ایشیائی ورژن‘ قرار دیا ہے اور ’مہلک نتائج‘ سے متعلق خبردار کیا ہے، پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز فوجی طاقت کے مظاہرے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اتوار کو شمالی کوریا کی جانب سے یہ انتباہ اتحادیوں کی تین روزہ ’فریڈم ایج‘ فوجی مشقوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اتحادی فوجیوں نے بیلسٹک میزائل اور ایئر ڈیفنس، آبدوز شکن جنگ اور دفاعی سائبر تربیت کی مشقیں کیں۔ گزشتہ برس امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں نے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شمالی کوریا کے جوہری خطرات اور چین کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ کے تناظر میں اتحاد کی علامت کے طور پر سالانہ مشقیں کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید