• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جدہ میں’’پاکستان نائیٹ‘‘ کا اہتمام

جدہ(شاہد نعیم) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جدہ سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جو اگست کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گاجدہ سیزن میں سعودی عوام انکے اہل خانہ کے ساتھ یہاں موجود غیر ملکی کمیونٹی کی تفریح کا بھی اہتمام کیا ہے جہاں بچوں، بڑو ں کی تفریحا ت کا اہتمام کیا گیا،دنیا کے بیشتر ممالک سے فنکار جدہ سیزن میں اپنے فن کا مظاہر کرینگے، انٹرٹینمٹ اتھارٹی میں کمیونٹی ایونٹس کی سربراہ نوشین وسیم نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی عوام کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، ہندوستان، سری لنکا ، انڈونیشیاء فلپائین ایونٹس کا اہتمام کیا گیاہے ، اس سلسلے میں 2 اگست کو "پاکستان نائیٹ" کا اہتمام کیا گیاہے۔ جس میں پاکستان سے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید، ربیکا خان، کے علاوہ پاکستان کا مشہور ڈانس گروپ اورفنکاروں کا گروپ سونو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔

دنیا بھر سے سے مزید