• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی غزہ میں ہیپاٹائٹس، جلدی امراض اور چکن پاکس کی وباء پھوٹ پڑی

کراچی (نیوز ڈیسک) وسطی غزہ میں ہیپاٹائٹس، جلدی امراض اور چکن پاکس کی وباء پھوٹ پڑی ، غزہ کے دیر البلاح میں مہاجر کیمپ میں موجود فلسطینی فارماسسٹ سمیع حامد نے بتایا کہ شدید گرمی اور صاف پانی کی قلت کی وجہ سے جلد کے انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہےبالخصوص بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ حامد نے کہا کہ "جلد کے انفیکشن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر خارش اور چکن پاکس کے کیسز بڑھ گئے ہیں جبکہ اس کیساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس کے کیسز کا تعلق بھی خیموں کے بالکل ساتھ بہنے والے گندے پانی سے ہے۔ غزہ شہر سے بے گھر ہونے والے وفا ایلوان نے کہا کہ ٹینٹ سٹی میں "صاف پانی" یا بنیادی حفظان صحت کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ایلوان نے بتایا کہ "ہم اب اپنے بچوں کو پہلے کی طرح نہیں دھوتے اور علاج کی سہولیات کا فقدان ہے ، میرا بیٹا جلدی مرض میں مبتلا ہے اورشدید تکلیف میں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید