• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے حقوق افغانستان کا داخلی معاملہ ہے، ترجمان حکومت

کابل (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی زیر قیادت مذاکرات سے قبل طالبان حکام نے گزشتہ روز کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق مطالبات افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہیں۔ وفد کی قیادت کرنے والےحکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نئے مذاکرات کے موقع پر کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ طالبان حکام خواتین کے مسائل کو تسلیم کرتے ہیں،لیکن یہ افغانستان کےاندرونی مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے اندر حل کی جانب منطقی راستہ تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ خدا نہ کرے، ہمارا ملک دوبارہ تنازعات اور انتشار کا شکار نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اجلاسوں میں تمام افغانستان کی نمائندگی کرے گی اور ان کے اختیار کے پیش نظر صرف افغان ہی میز پر ہوں۔انہوں نے کہاکہ اگر افغان کئی چینلز کے ذریعے شرکت کرتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ ہم ابھی تک بکھرے ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید