بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ سے چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کاباضابطہ آغازہوگیا،اور اس سلسلے میں پیر کو پہلی کارگو ٹرین و بیجنگ سے روسی دارالحکومت ماسکو کے لیے روانہ ہوئی۔تعمیراتی سامان، گھریلو برقی آلات، کپڑے اور دیگر سامان لے جانے والی مال بردار ٹرین بیجنگ کے شمال مشرقی پھنگو ضلع کے لاجسٹک مرکز سے روانہ ہوئی۔ بیجنگ سے پہلی آزمائشی ٹرین رواں سال مارچ میں شروع کی گئی تھی۔