• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارم برنی سماجی خدمات کی آڑ میں مافیا ہے، برطانوی شہری خاتون

نواب شاہ ( بیورو رپورٹ )برطانوی شہری خاتون عائشہ انیتا دو گل نے کہا ہے کہ صارم برنی ٹرسٹ کے چیئرمین صارم برنی سماجی خدمات کی آڑ میں مافیا ہے جس نے ٹی وی شوز پر بے سہارا خواتین اور بچوں کی بےچارگی کو بیچا اور دولت کمائی ہے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ برطانوی شہری عائشہ انیتا دوگل کا کہنا تھا کہ میں وزٹ ویزا پر برطانیہ آئی ،سلیم خان نامی اسٹوڈنٹ سے پسند کی شادی کی اور سکھ مذہب ترک کر کے اسلام قبول کیا اور ان کے ساتھ پاکستان آگئی لیکن یہاں آ کر میرے شوہر نے مجھ پر تشدد کیا جس پر میں نے اس خلاء لے کر خودکشی کی کوشش کی تاہم لوگوں نے مجھے صارم برنی ٹرسٹ پر پہنچایا جہاں صارم برنی نے مجھے ساتھ لے جاکر ٹی وی شوز پر برطانیہ بھجوا نے کے نام پر 50، 60 لاکھ روپیہ چندہ جمع کیا تاہم برطانیہ بھجوانے کی بجائے اس نے مجھے حبس بیجا میں رکھا اور میرے نام پر چندہ وصول کرتا رہا میں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اس نے غلام مصطفیٰ چوکیدار کو میری نگرانی پر رکھا اور کہا کہ یہ سونے کی چڑیا ہے پھر مجھ سے شادی کی خواہش ظاہر کی منع کرنے پر اس نے مجھ پر تشدد کیا لیکن غلام مصطفیٰ کو مجھ پر رحم آیا اور وہ مجھے لے کرآگیا اس نے میرے ساتھ شادی کی اور میں اس دوران برطانوی قونصلیٹ میں گئی اور اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے درخواست دی۔
اہم خبریں سے مزید