• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم ڈیلرز، 5 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایڈوانس ٹیکس کے خلاف 5 جولائی کو ملک گیر ہڑ تال کا اعلان کر دیا ہے ،پیر کوپاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پر تشویش ہے۔ فنانس بل میں 0.5فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے، مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے، حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گے۔
اہم خبریں سے مزید