• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر پچھلے انتخابات متنازع تھے تو اگلے کیسے غیر متنازع ہونگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا دوبارہ الیکشن کا مطالبہ حقیقت پسندانہ ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ اگر پچھلے انتخابات متنازع تھے تو اگلے انتخابات کیسے غیرمتنازع ہوں گے، اے این پی اور مولانا فضل الرحمٰن کا نئے انتخابات کا مطالبہ حقیقت پسندانہ نہیں ہے، جب تک اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہے نئے انتخابات نہیں ہوسکتے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ بجٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ ٹیکس لگائے گئے ہیں، حکومت ٹیکس نیٹ کے بجائے ٹیکس وصولی بڑھا کر آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنا چاہتی ہے،حکومت مافیاز سے صحیح ریکوری کرلے تو ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

اہم خبریں سے مزید