• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائیگا، حافظ نعیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی بلوں اور ٹیکسز میں اضافہ کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف 12جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائیگا،”حق دو عوام کو“ تحریک کے تحت شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے بھی مشاورت جاری ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”حق دو عوام کو“ تحریک کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 12جولائی بروز جمعہ کو دھرنا دیا جائے گا۔ شٹرڈاؤن ہڑتال کے لیے بھی مشاورت جاری ہے، کسی بھی وقت اعلان کر سکتے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، اس کے پاس کوئی دوسری صورت نہیں، اسے پیچھے ہٹنا ہو گا، عوام کو ریلیف دو، بجلی کے بل اور ٹیکسز کم کرو۔ ہم اسلام آباد میں بیٹھیں گے اور وہیں سے پورے پاکستان کا کیس لڑیں گے۔ سیکرٹری جنرل امیر ا لعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید